rauf-siddiqui

عدالت نے رﺅف صدیقی کو عمرہ ادائیگی کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

کراچی (ہاٹ لائن ) عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رﺅف صدیقی کو عمرہ ادا کرنے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجاز ت دیدی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رﺅف صدیقی کو عمرہ ادائیگی کیلئے 20لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔عدالت نے ر?ف صدیقی کا ضبط شدہ پاسپورٹ بھی واپس کر دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رﺅف صدیقی کو 15دن کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت ہے۔(ا ن)