بجلی نہیں جائے گی ، بڑا منصوبہ شروع ہو گیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن) پاکستان کوآئندہ 100سال تک بجلی کی فراہمی کرنیوالے تھرکول پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے بالآخرکام شروع ہوگیا، یہ منصوبہ جہاں حکومتی لاپرواہی اوراپنی وسعت کی وجہ سے کئی عشروں سے زیربحث تھا ، وہیں کوئلہ کے ماحول دوست نہ ہونے کی وجہ سے بھی خبروں میں تھا لیکن اسے گیس میں بدلاجاسکتاہے اور مناسب تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے نقصانات کو کم کیاجاسکتاہے ۔ تھرکول پاورپراجیکٹ سندھ کے صحرائے تھر میں واقع کوئلے کی کان کنی کا منصوبہ ہے اور ایک اندازے کے مطابق علاقے میں 175بلین ٹن کوئلہ موجود ہے جبکہ پاکستان کے کوئلے کے مجموعی ذخائر 186بلین ٹن ہیں یعنی مجموعی کوئلے کا 94فیصد تھر میں ہے۔ تھرمیں موجود کوئلہ کے ذخائر سعودی عرب اور ایران میں تیل کے ذخائرسے زیادہ ہیں ، جب کوئلہ کو گیس میں تبدیل کیا جائے تو اس سے 2000ٹریلن کیوبک فٹ گیس ملے گی جو پاکستان کے موجودہ گیس ذخائر سے 68گنازائد ہے ۔