ن لیگ کی مشکلیں ہی مشکلیں…. پی ٹی آئی کا ایک اور خوفناک کام کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کیخلاف نیا محاذ کھول دیا، نیوز گیٹ اسکینڈل بھی سپریم کورٹ میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا، عمران خان نے قانونی ٹیم کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ پاکستان تحریک انصاف نے نیو گیٹ اسکینڈل پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا، پی ٹی آئی کپتان نے قانونی ٹیم کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو فریق بنایا جائے گا،
news-leak-committe-isb-pkg-07-11
وزیراعظم اور ان کی بیٹی کی سرپرستی میں قائم میڈیا سیل کام کررہا ہے۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ نیوز گیٹ کا معاملہ انتہائی حساس ہے، حکومتی کمیٹی سے کوئی امید نہیں، اس میں من پسند افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مقامی انگریزی اخبار میں پاک بھارت کشیدگی کے اعلیٰ سطح کی سیاسی و عسکری ملاقات سے متعلق متنازع خبر شائع کی تھی۔