طیب اردگان کی پاکستان آمد ………… پاک فضائیہ کے طیاروں نے سلامی دی

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) ترک صدر رجب طیب اردگان اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ دوروزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ، ان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہواتو پاک فضائیہ کے طیاروں نے انہیں سلامی دی اور اپنے حصار میں لے لیاجس کے بعد نورخان ایئربیس تک لایاگیا۔ نورخان ایئربیس پر وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف ، اپنی فیملی کے ارکان مریم نواز ، بیگم کلثوم نواز اور کابینہ کے ارکان اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ استقبال کیا۔ معزز مہمان اپنے طیارے سے نیچے اترے تواُنہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے
shehbaaz-sharif
وہ صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں اور تیسری مرتبہ پاکستان کی پارلیمنٹ سے جمعرات کوسہہ پہر اڑھائی بجے خطاب کریں گے ۔ بدھ کی شام ترک صدر کی ممنون حسین اور جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات شیڈول ہے جس کے بعد وہ لاہور روانہ ہوجائیں گے جہاں ان کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں عشائیہ دیاجائے گا جس کے بعد وہ وہیں سے ترکی واپس روانہ ہوجائیں گے ۔ ترک صدر اس سے قبل بھی پاکستان آ چکے ہیں تاہم ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت ناکام ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ترک صدر کے 2 روزہ دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے اور کل وہ پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس میں وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی ہوںگی۔