پی ٹی آئی فاﺅنڈرز گروپ عمران خان کیخلاف

اسلام آباد (ہاٹ لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو خط تحریر کردیا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ا±ن کے خطاب کے بائیکاٹ کے عمران خان کے فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں ، عہدیداروں اورارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اس فیصلہ کے خلاف ہے۔ پی ٹی آئی فاﺅنڈرز گروپ کے رہنمااکبر ایس بابر نے یہ خط پاکستان کے دوروزہ دورے پر آنے والے ترک صدر کے نام تحریر کیا ہے جس میں صدر اردوان کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہاگیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عہدیداروں کی جانب سے عمران خان کے فیصلہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے خط میں اکبر بابر نے کہاکہ مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کافیصلہ غیردانشمندانہ ہے۔پاکستان اور ترکی کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات اور محبت کارشتہ داخلی سیاسی مفادات سے بالاتر ہے۔