pm

وزیر اعظم کا تحریک انصاف کے الزامات اور شواہد پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد (ہاٹ لائن )وزیرا عظم نواز شریف نے تحریک انصاف کے الزامات اور شواہد پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔
ذرائع کے مطابق پاناما لیکس تحقیقات کیس میں وزیرا عظم نوازشریف نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا ، جواب وزیر اعظم کے وکیل سلمان بٹ نے جمع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے تحریک انصاف اور دیگر فریقین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی دستاویز میں اٹھائے گئے نکات عمومی ہیں لہذٰا” پاناما لیکس پر درخواستیں خارج کی جائیں “۔وزیر اعظم کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام شواہد اس کیس سے غیر متعلقہ ہیں اور عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا میری ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ”اپنے اوپر لگائے گئے الزامات مسترد کر تا ہوں “۔(ان)