بھارت کی پھر سے ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی، پاکستان کا بھرپور جواب

راولپنڈی(ہاٹ لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر چک امرو گاؤں کے شمال میں صبح 9 بجے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔
بھارت مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد جذبہ آزادی کی لہر کو دبانے میں ناکام ہوا تو اس نے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے اور اب اس نے ورکنگ باؤنڈری پر بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم یہاں بھی پاکستان نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔