supreme-court-of-pakistan

وزیر اعظم کے احتساب کے حوالے سے سپریم کورٹ نے حیران کُن ریمارکس دیے

اسلام آباد (ہاٹ لائن )سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے احتساب کے حوالے سے ریمارکس دیکر سب کو حیران کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ یہ کس نے کہا کہ صرف وزیرا عظم کا احتساب ہو رہا ہے اور کسی اور نے نہیں کیا تو باقی افراد کا احتساب نہیں ہو گا۔ عدالت نے تمام فریقین کو دستاویز اور شواہد جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اوردیگر درخواستوں کو نظر انداز نہیں کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیس کا فیصلہ جلد کرنا چاہتے ہیں ، ایسی درخواستیں سننے لگیں تو فیصلہ نہیں ہو گا۔ ہر پیشی پر 8،10نئی درخواستیں آجاتی ہیں۔ نیب اس معاملے کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر قرار دے چکا ہے۔(ا ن)