tayyab-urdwan

پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ترکی کا بھر پور ساتھ دیا ہے: ترک صدر

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ بغاوت کی ناکام کوشش پرپاکستانی قوم نے ترک جمہوریت کی حمایت کی، گولن تحریک نے عوامی جذبات کاسہارالیکرترک قوم کوکمزورکرنیکی کوشش کی۔کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے موقف کی تائیدکرتے ہیں ۔
وزیرا عظم ہاﺅ س میں نوازشریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ترکی کا بھر پور ساتھ دیا ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کواکیلانہیں چھوڑیں گے۔ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے فوری حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ ایل او سی پر کشیدگی،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ پاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے کشمیرکامسئلہ حل کرسکتے ہیں۔خطے میں امن کیلیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون ناگزیر ہے، مسئلہ کشمیر کافوری اوربامعنی حل چاہتے ہیں۔(ا ن)