tayyab urdwan

پاکستانی اخباروں میں کالم نگاروں کےمعصومانہ ریمارکس کی تائید نہیں کرتے :ترک صدر

اسلام آباد (ہاٹ لائن )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آج کے پاکستانی اخباروں میں چند کالم نگاروں نے معصومانہ ریمارکس دئیے ہیں جن کی تائید نہیں کرتے ۔
وزیراعظم ہاوس میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافیوں نے ترکی میں جمہوریت کا ساتھ دیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کے پاکستانی اخباروں میں چند کالم نگاروں نے معصومانہ بیان دئیے ہیں ،ہم ان نا موافق ریمارکس کی تائید نہیں کرتے نہ ہی ایسے ریمارکس کو خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ ایسے لوگ ہمارے ساتھ نہیں تھے جب ہم غیرمعمولی تجربات سے گزر رہے تھے ۔