sardar-ayyaz-sadiq

پاکستان اور ترکی نے خطے میں امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں: ایاز صادق

اسلام آباد( ہاٹ لائن )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ارکان تیسری مرتبہ ترک صدر طیب اردوان کے خطاب سے مستفید ہورہے ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک نے خطے میں امن کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ترک صدر کے دلیرانہ موقف نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کا بازار گرم کررکھا ہے، بھارت نے چند روز قبل بھی لائن آف کنٹرول پر ہمارے 7 فوجیوں کو شہید کردیا تھا۔پاکستانی عوام ترک صدر اور عوام کو مثالی جمہوریت پرمبارکباد دیتی ہے، ترکی کے بہادرعوام نے جرات سے جہوریت کیخلاف سازش کو ناکام بنایا ہے۔(ا ن)