کپتان کی لندن روانگی ،سیاسی پارہ چڑھ گیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ممکنہ طور پر کل لندن روانہ ہو رہے ہیں۔ لندن میں کپتان کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے تین روزہ دورے پر لندن جائیں گے۔ اس کےعلاوہ عمران خان اپنے قریبی دوست کی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت کریں گے۔ سیاسی حلقوں میں کپتان کی اچانک روانگی کو لےکرسوالات اٹھائے جارہے ہیں مگرپی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کی لندن میں کوئی سیاسی سرگرمی نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ میں کل پاناما لیکس میں سماعت کی صورت میں کپتان کے شیڈول میں ردوبدل ہو سکتا ہے۔