بلاول کا بڑا بیان …………27 دسمبر کے بعد ” گو نواز گو“ ہو گا

لاہور(ہاٹ لائن ) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہماری کوئی بھی سیاسی ہدف نہیں ہم صرف جمہوری طریقے سے وزیراعظم اور اداروں کا احتساب چاہتے ہیں۔ لاہور میں جہانگیربدر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی سیاسی ہدف نہیں لیکن ہم وزیراعظم اور اداروں کا جمہوری احتساب چاہتےہیں، ہم نے وفاق کے سامنے 4 مطالبات رکھے ہیں جن پر اب بھی قائم ہیں ہم کبھی اپنے ارادے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور یوٹرن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ابھی تو صرف ’’گو نثار گو‘‘ ہے لیکن اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر کے بعد ’’گو نواز گو‘‘ کا نعرہ لگائیں گے۔ چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بہت جلد پنجاب میں تنظیم سازی کا اعلان کرنے والا ہوں شہر لاہور اور پورے صوبہ پنجاب سمیت ملک کو بتاؤں گا کہ پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی اور آج بھی زندہ ہے۔ جہانگیر بدر سے متعلق بلاول بھٹو زردی نے کہا کہ جہانگیر بدر حقیقت میں جیالے اور سڑکوں کی سیاست کرتے تھے۔ انہیں پیپلزپارٹی ایوان میں لائی اور پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنایا۔ یہ صرف پیپلز پارٹی کا ہی اعزاز ہے کہ جہاں کارکنوں کو اعلیٰ عہدے دیئے جاتے ہیں۔