bus accident

میانوالی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے

چکوال(ہاٹ لائن ) مانسہرہ سے کراچی آنے والی مسافر بس میاں والی کے قریب کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مانسہر ہ سے کراچی آنے والی مسافر بس بے قابوہوکر گہری کھائی میںجا گری ، حادثے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور 28زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو گورنمنٹ سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم تشویشناک حالت والے 5مرد اور خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ (ا ن)