rangers-operation-in-karachi

کراچی: رینجرز کا آپریشن، 2دہشتگرد ہلاک

کراچی (ہاٹ لائن )رینجرز نے کراچی کے علاقے مشرف کالونی ہاکس بے میں آپریشن کر کے 2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان رینجر کے مطابق آپریشن لیاری گینگ وار کے ٹارگٹ کلرز کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران رینجرز اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ساتھی فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد ہوئی تاہم فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ا(ا ن)