haji mohammad adeel

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل انتقال کر گئے

پشاور (ہاٹ لائن)ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر حاجی عدیل پشاور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع نے انکے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج تھے۔ حاجی عدیل 2009ءسےمارچ ، 2015ءتک سینیٹر بھی رہے اور اے این پی کے ڈیڑ ھ سال تک قائم مقام صدر بھی رہے۔ حاجی عدیل خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اور سینیٹ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر بھی رہے، انکی عمر 72برس تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج 4:15پر جناح پارک میں ادا کی جائے گی۔(ا ن)