weather

ملک ک بیشر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (ہاٹ لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آج اور کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:سکردو منفی 06، ہنزہ منفی 03،کالام اور گوپس منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ لاہور میں کم سے کم 09، اسلام آباد 06، کراچی 14، پشاور 08، ہنزہ میں منفی 03، کوئٹہ ، گلگت اور ہنزہ میں 00رہنے کا امکان ہے۔(ا ن)