pak-turk-schools

سکولوں کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ، ترک سکولز کے اساتذہ کا ترک حکومت سے کوئی تعلق نہیں

لاہور (ہاٹ لائن ) پاک ترک سکولز کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے ، ترک سکولز کے اساتذہ کا ترک حکومت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی ترک سکولز میں گولن کا ترانہ پڑھایا جاتا ہے۔
لاہور میں پاک ترک سکولز کے اساتذہ نے طلباءکے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ملک بدری کے حکومتی اعلان کے بعد اساتذہ اور طلباءکو شدید دکھ پہنچا ہے کیونکہ اساتذہ کی ملک بدری سے طلباءکی تعلیم کا حرج ہو گا۔اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ ترک سٹاف کا ترک حکومت سے تعلق نہیں ہے ، پاک ترک سکولز میں 11ہزار طلباءکو تعلیم دی جا رہی ہے تاہم اگر اساتذہ کو ملک بدر کر دیا گیا تو بچوں کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ جائے گا۔(ا ن)