pti

پی ٹی آئی رہنماﺅں کا عمران خان کو وکیل تبدیل کرنے کا مشورہ

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کیس میں موقف کو بھرپور انداز میں پیش نہ کرپانے پر حامد خان اور نعیم بخاری کی جگہ بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان اور دیگر پارٹی قیادت سپریم کورٹ میں جاری پاناما لیکس کیس کیلئے اپنے وکلاءکو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، قیادت اور دیگر رہنماﺅں کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے کیس لڑنے والے وکیل حامد خان اور نعیم بخاری ججز کو اپنے شواہد اور دلائل سے متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم اب ان کی جگہ بابر اعوان کو وکیل مقرر کیا جانا چاہئیے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں نے بھی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ کیس لڑنے کیلئے حامد خان اور نعیم بخاری کی جگہ بابر اعوان کو وکیل مقرر کیا جائے تاہم اس حوالے سے عمران خان لندن سے اتوار کو واپسی کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے جس کے بعد وکیل کی تبدیلی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی اور ممکنہ طور پر پاناما لیکس پر 30نومبر کو ہونے والی چھٹی سماعت کے دوران بابر اعوان تحریک انصاف کا مقدمہ لڑیں گے۔(ا ن)