imran-khan-and-sheikh-rasheed

عمران خان اور شیخ رشید لندن کے لئے روانہ

راولپنڈی (ہاٹ لائن ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لندن کیلئے روانہ ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شیخ رشید راولپنڈی ایئر پورٹ سے ایک ہی طیارے پر لندن کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید لندن میں پاناما لیکس کے متعلق شواہد جمع کریں گے اور شریف خاندان کو مے فیئر فلیٹس فروخت کرنے والے سابقہ مالکان سے ملاقات کرکے تفصیلات اکٹھی کریں گے اور اس حوالے سے دیگر افراد سے بھی ملیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوونوں رہنما ایک ہی پروا زپر مانچسٹر جائیں گے۔ عمران خان نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ برطانیہ میں اپنے بچوں سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں اور اتوار کو وطن واپس آئیں گے۔