وزیراعظم ہاؤس کرائے پر دستاب

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاکستان نے سکوک بانڈز کے اجراء کیلئے موٹروے گروی رکھی تو آزادکشمیر حکومت نے بھی مالی بحران سے نمٹنے کیلئے انوکھاحل ڈھونڈ نکالا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس کو کرائے پردینے کافیصلہ کیا ہے، قانون ساز اسمبلی نے بھی منظوری دے دی ہے جس بعد کرائے دار کی تلاش ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم ہاؤس کتنی مدت کے لئے کرائے پر دیا جائے گا اور کرایہ کتنا ہوگا۔