ٹرمپ نے اسلام دشمنی کی بنا پر ووٹ حاصل کئے ، حافظ سعید

ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اسلام دشمنی کی بنا پر ووٹ حاصل کئے، پاکستانی حکمران شاہ سلمان اور طیب اردوان کی طرح جرات پیدا کریں ، مسلم ممالک کو متحد کر کے دشمنان اسلام کی سازشوں کو بے نقاب کریں‘امیر جماعة الدعوة کا جمعہ کے خطبہ سے خطاب
لاہور( ہاٹ لائن)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ طیب اردوان کی داعش کو مغرب کی طرف سے مددا وراسلحہ فراہم کرنے کی بات درست ہے، مسلم ملکوں کو کمزورکرنے کیلئے منظم منصوبہ بندی کے تحت اس فتنہ کو پروان چڑھایا گیا،انسانوں کا قتل کر کے ان کی ویڈیوز بنا کر لوگوں کو اسلام کیخلاف بھڑکایاجارہا ہے، ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اسلام دشمنی کی بنا پر ووٹ حاصل کئے، پاکستانی حکمران شاہ سلمان اور طیب اردوان کی طرح جرات پیدا کریں اور مسلم ملکوں کو متحد کر کے دشمنان اسلام کی سازشوں کو بے نقاب کریں۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوں نے کہاکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بہت اچھا خطاب کیا ہے۔ مغرب نے ترکی میں اتاترک کو کھڑ اکرکے وہاں لادینیت کو پروان چڑھایا۔عورتوں کے پردہ ، مردوں کے داڑھی رکھنے اور دیگر اسلامی شعائر کاخاتمہ کروایا کیونکہ وہ عثمانی ترکوں سے بہت خائف ہیں اور انہیں اس بات کا سخت خوف ہے کہ اگر ترک اسلام کی بنیاد پر کھڑے ہو گئے توپھر مغرب نہیں بچے گا۔