bilawal-bhutto

خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے,بلاول بھٹو

اسلام آباد (ہاٹ لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے پاناما لیکس مقدمے میں حامد خان کی جانب سے پیروی سے معذرت پر کہا ہے کہ خراب کاریگر ہمیشہ اپنے اوزار کو الزام دیتا ہے ۔یہ تبصرہ بلاول بھٹو زر داری نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل حامد خان پاناما کیس کی پیروی سے معذرت پر اپنے ٹوئٹ میں کیا یاد رہے کہ میڈیا پر شدید تنقید اور تبصروں کے بعد حامد خان نے عمران خان کو ٹیلیفون کر کے پاناما لیکس مقدمے میں پیروی سے معذرت کرلی تھی اور حامد خان کی تبدیلی کے حوالے سے جمعرات کو ہونے والی سماعت کے بعد سے ہی اطلاعات آنا شروع ہوگئی تھیں ۔