سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کے دو اہم کارکن ہلاک

ڈیرہ بگٹی(ہاٹ لائن )پیر کوہ کے علاقے ڈوئی وڈھ میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی ،کالعدم تنظیم بی آر اے کے دو اہم کارکن مارے گئے,ایف سی ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے ڈوئی وڈھ میں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کاروائی کی,کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم بی آر اے کے شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا,فائرنگ کے تبادلے میں تنظیم کے دو انتہائی مطلوب رکن مارے گئے,مارے گئے افراد کی شناخت نور حسن اور کوہی خان عرف شف چراغ کے نام سے ہوئی ,مارے گئے افراد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے,مارے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ گولہ بارود اور سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوئے۔