ایف سی مچھ کی کارروائی ،8 افغانی باشندے گرفتار

مچھ (ہاٹ لائن ) ایف سی مچھ نے کارروائی کرتے ہوئے 8 افغانی باشندوں کو گرفتار کر کے مچ پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام فرنٹئےر کور 68 ونگ مچ نے حماد چیک پوسٹ پر مامور اہلکاروں نے فارن ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے آٹھ افغان مہاجرین جو کہ غیر قانونی طور پر مقیم تھے انہےںگرفتار کر کے مچ پولیس کے حوالے کردیا واضع رہے کہ مچ میں افغان مہاجرین عرصہ دارز سے آباد ہیں اور ےہاں اپنا کاروبار کر رہے ہیں انہوں نے معبینہ جعلی دستاویزات بنائی ہیں جس کی وجہ سے ےہ گرفتاری سے بچتے رہے ہیں مذید تفتیش مچ پولیس کر رہی ہے ۔