پانامہ لیکس کے بارے خوفناک خبر،سپریم کورٹ جج کی ن لیگی سینیٹر سے ملاقات کی خبر اور تصویر منظر عام پر

nihaal-hashmi
اسلام آباد (انویسٹی گیشن سیل) سوشل میڈیا پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں موجود تصویر نے ہلچل مچا رکھی ہے جس میں مبینہ طور پر سپریم کورٹ کے پانامہ لیکس کے حوالے سے قائم کئے گئے بنچ میں شامل سینئر جج جسٹس امیر ہانی مسلم کو مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سینئر رہنما نہال ہاشمی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
nihaal-hashmi-1
ذرائع کے مطابق 18 نومبر کو اسلام آباد ائیر پورٹ راول لاوئج میں 40 منٹ سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات میں کیس کے مختلف پہلوﺅں پر گفتگو کی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ مذکورہ جج اس سے قبل بھی ن لیگ کے حوالے سے فیصلہ دے چکے ہیں۔