بھارت باز نہ آیا ، لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ ، جانی نقصان نہیں ہوا : آئی ایس پی آر

مظفر آباد (ہاٹ لائن ) بھارت باز آنے کو تیار نہیں ، آج پھر لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی گئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی ، جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ شدید گولہ باری بھی کی گئی تاہم اس سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں میں فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔
یاد رہے چند روز قبل بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے پاک فوج کے سات جوانوں کو شہید کیا تھا ۔