میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف ہے ،اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی :ریحام خان

اسلام آباد(ہا‌ٹ لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف ہے ،میں ان کی تیسری شادی سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی کہ وہ کامیاب ہو گی یا نہیں ۔
تفصیلت کے مطابق صحافی نے ریحام خان سے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ کا اوران کا ٹریک نہیں ملتا تھا، جس پر ریحام خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف ہے اور میں اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی ،جس ٹریک پر ہوں اس کی قربانی نہیں دے سکتی تھی ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ وہ عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی کہ وہ کامیاب ہو گی یا نہیں ۔ریحام خان کا کہناتھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگلی بارنیازی صاحب کا ٹریک ملتا ہو لیکن میرا وہ ٹریک نہیںہے ۔