چوہدری نثار علی خان کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن

لندن (ہاٹ لائن ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا لندن کے ہسپتال میں آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے ۔

نیوز کے مطابق اپنے چیک اپ کیلئے لندن گئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ہے تاہم وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی جمعرات کے روز سرجری بھی کی گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا تھا ۔
وزیرداخلہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ جلدی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جلد وطن واپس آئیں گے ۔