چہلم امام حسینؓ،سکیورٹی انتہائی سخت

کراچی/کوئٹہ/لاہور (ہاٹ لائن) چہلم امام حسینؓ کے دوران سکیورٹی انتہائی سخت رکھنے کیلئے انتظامیہ نے ہر ممکن اقدامات کر لئے ہیں۔ کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے جو کل بھی رہے گی۔ البتہ بزرگ، خواتین اور بچے مستثنیٰ ہوں گے۔ کوئٹہ میں بھی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اجتماع، جلسوں، جلوس اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہے۔ لاہور میں چہلم امام حسینؓ کے جلوس کے روٹ پر 2500 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ شرکاء کے لئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ نادرا اہلکار سسٹم سمیت جلوس کے راستے میں موجود ہوں گے۔