سابق صدر زرداری نے وطن واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا

نیو یارک (ہاٹ لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل آصف علی زرداری نے جلد ہی ملک میں واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بہت جلد وطن واپسی کا اعلان کر دیا ہے ۔ سابق صدر نے گزشتہ روز یہ اعلان کرتے ہوئے عمران خان پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان انوکھلے لاڈلے ہیں جو کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے وہ ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں وہ بہت جلد اپنے پیاروں میں موجود ہونگے اور پاکستان واپس آ جائیں گے،مبصرین نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے سے محض چند دن قبل آصف علی زرداری نے ملک واپس آنے کا گرین سگنل دے دیا جو کہ معنی خیز بات ہے ۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29نومبر کو ختم ہو رہی ہے ۔