لاہور: رشتے سے انکار پر لڑکے نے اپنی کزن کو قتل کردیا

باغبانپورہ میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے فائرنگ کرکے اپنی 23 سالہ کزن کو قتل کر دیا۔

لاہور:پولیس کے مطابق باغبانپورہ کی رہائشی 23 سالہ نائلہ کے اہل خانہ نے اس کے ماموں زاد امانت کو رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا جس پر ملزم اور لڑکی کے اہلخانہ میں رنجش چل رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم نے سلامت پورہ میں لڑکی کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ شادی کی شاپنگ کررہی تھی، ملزم کی فائرنگ سے لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دوم توڑ گئی جب کہ ملزم فرار ہوگیا۔
مقتولہ کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نائلہ کو قتل کرنے والا اس کا ماموں زاد امانت ہے، ملزم کو رشتے سے انکار کردیا گیا تھا جس کے بعد سے رنجش جاری تھی۔ اہل خانہ کے مطابق نائلہ کی دو ہفتے بعد شادی تھی۔