امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ

کراچی(ہاٹ لائن) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ سی پیک اورگوادرپورٹ کے تناظرمیں مشقوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے،خطّے میں امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ سی پیک اورگوادرپورٹ کے تناظرمیں مشقوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے، ہرمہم جوئی کامنہ توڑجواب دیاجائےگا،خطّے میں امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،مشقوں سے پیک چین بحری اشتراک کوفروغ ملے گا،پاکستان اورچین کے درمیان مستحکم اورتاریخی تعلقات ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاہے کہ نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ نے پی این ایس یونٹس کادورہ بھی کیا،چیف آف نیول اسٹاف نےپاک چین مشترکہ بحری مشقوں کامعائنہ کیا،چینی جہازکے کپتان چی شنگ نے اپنے جہازپرنیول چیف کااستقبال کیا،ایڈمرل ذکاءاللہ کاچینی جہازکے افسران سے پیشہ وارانہ امورپرتبادلہ خیال کیا ہے،نیول چیف نے افسروں اورجوانوں کی کارکردگی کوسراہا ہے۔