double

چہلم امام حسین :کراچی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی،60افراد گرفتار

کراچی (ہاٹ لائن ) چہلم امام حسین کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 60افراد کو گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں چہلم امام حسین کی مناسبت سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ، پولیس نے رات گئے درخشاں ، سی ویو سمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی خلا ف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅں کیااور 60افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 100سے زائد موٹر سائیکلیں بھی بند کر دیں ۔