line-of-control

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، 5 گھر تباہ

مظفر آباد (ہاٹ لائن )لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ،بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں سول آبادیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جس کے باعث لوگوںنے خوفزدہ ہو کر نقل مکانی شروع کردی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر ،کیتر کنڈی ،داتوت ،جندروٹ اور کیرالہ گاﺅں میں بھارتی فوج نے شدید گولہ باری کی ۔بھارتی فوج کی گولہ باری سے ڈبسی اور موڑہ میں 5گھر تباہ ہو گئے ۔بھارتی فوج نے کوٹلی کے گوئی سیکٹر پر بھی شہری آبادی پر شیلنگ کی ۔بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ۔ادھر آزاد کشمیر میں لوگوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی شروع کردی ہے جبکہ نکیال سیکٹر کے قریبی علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں ۔شہری آبادیوں پر بھارتی گولہ باری سے لوگ شدید خوف کا شکار ہیں اور نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔