line-of-control

ایل او سی پر پاک فوج کا تگڑا جواب ،1 بھارتی فوجی ہلاک ،4 زخمی

مظفر آباد (ہاٹ لائن ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے دیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔
بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایل او سی کے راجوری سیکٹر پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بی ایس ایف کا ہیڈ کانسٹیبل رائے سنگھ ہلاک ہو گیا جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے ۔دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہد ے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر پاک فوج بھر پور جواب دے رہی ہے ۔