blast

چمن : پاک افغان سرحد کے قریب بوغرہ روڈ پر دھماکا

چمن (ہاٹ لائن ) بلوچستان کے علاقے چمن میں بوغرہ روڈ پر بم دھماکا کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے بوغرہ روڈ پرسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار بم دھماکا کیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد لیویز اور ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی ہے تاہم دھماکے کے نتیجے میں کئی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جسے اس وقت اڑایا گیا جب فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی ، دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی ہے ۔