line-of-control

پاکستان نے سرحد کی حفاظت کیلئے انتہائی شاندار قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(ہاٹ لائن)پاکستان نے سرحد کی حفاظت کیلئے انتہائی شاندار قدم اٹھا لیاہے جس پر بھارت میں بھونچال آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ پاکستان راجستھان سے جڑی سرحد پر نگرانی کیلئے دور تک نظر رکھنے والے انتہائی موثر کیمرے نصب کر رہاہے اور یہ کیمرے بھارتی چوکیوں کے سامنے لگائے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ بی ایس ایف نے اس حوالے سے پاکستان رینجرز سے تحفظات کا اظہار بھی کر دیاہے۔پاکستان کی جانب سے سرحد پر 15،15فٹ اونچے پول لگائے گئے ہیں جن پر چین میں تیارکیے جانے والے کیمرے نصب کیے جائیں گے جو کہ انتہائی دو ر تک نگرانی کر سکتے ہیں بلکہ بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں ۔بھارتی میڈیا میں پاکستان کے اس اقدام نے ہلچل مچا دی ہے اور انہوں نے اسے غیر قانونی قرار دینا شروع کر دیاہے ،کہتے ہیں کہ سرحد کی پانچ سو میٹر کے اندر کچھ بھی نصب کرنا غیر قانونی ہے ۔