نئے آرمی چیف کا فیصلہ ہو گیا‘ جنرل راحیل شریف کا دبنگ اعلان

لاہور (ہاٹ لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برادر اسلامی ملک اور حکمرانوں کی بار بار درخواست کے باوجود مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر ان کا سامان اسلام آباد سے لاہور شفٹ کر دیا گیا ہے اور ان کی الوداعی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی تاریخ کو فالو کریں گے۔ وزیر اعظم ہاﺅس میں بھی راحیل شریف کیلئے الوداعی تقریب ہو گی اور راحیل شریف کو ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔