military-vehicle

پاکستان نے پہلی فوجی گاڑی تیا ر کر لی

اسلا م آباد(ہاٹ لائن) پاکستا ن نے دفاعی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے ،پہلی فوجی گاڑی بنا لی ہے جسے نمائش میں پیش کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 22 نومبر سے کراچی میں آئیڈیاز ڈیفنس نمائش شروع ہونے جارہی ہے جو کہ 25نومبر تک جاری رہے گی ،نمائش میں ملک میں تیار کیاگیا دفاعی سازو سامان نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ،اس نمائش میں پاکستان کی جانب سے بنائی جانے والی پہلی فو جی گاڑی 8/8بھی سامنے لائے جائے گی ۔پاکستا ن نے یہ پہلی فوجی گاڑی بنائی ہے جسے دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اور اسے نمائش میں دنیا کے سامنے لانے کیلئے پیش کیا جائے گا ۔