khwaja-asif

ٹریکٹر ٹرالی کیس: عدالت نے خواجہ آصف اور شیریں مزاری کو طلب کر لیا

اسلام آباد (ہاٹ لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو طلب کر لیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خواجہ آصف اور شریں مزاری 8دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے ۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کر دی تھی۔