pia

عمرہ زائرین کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلانے کا اعلان: پی آئی اے

اسلام آباد (ہاٹ لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 21سے 30نومبر کے دوران کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور ملتان سے روانہ ہونگی ۔اس اعلان کے بعد جدہ کیلئے پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 25 ہو گئی ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کیا گیا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔