rape-case

کوٹ رادھاکشن میں سات سالہ بچہ درندگی کا شکار

قصور(ہاٹ لائن) کوٹ رادھاکشن میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
کوٹ رادھا کشن سے نامہ نگار کے مطابق کوٹھی نمبر 30 کے رہائشی کا بیٹا عمر نامی شخص کے پاس دکان سے بسکٹ لینے کے لئے گیا تو وہ اسے بہلا پھسلا کر نزدیکی ہسپتال میں لے گیا جو کہ بند تھا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے لگا بچے کی چیخ و پکار سن کر محلے والے اکٹھے ہوگئے تو ملزم بچے کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔