army-cheif

حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک متوقع :ذرائع

اسلا م آباد(ہاٹ لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28نومبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ، انہو ںنے اس حوالے سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے جبکہ حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کل شام تک متوقع ہے.
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ عہدہ ممکنہ طور پر جنرل اشفاق ندیم کو دیا جائے گا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران جنرل اشفاق ندیم کو آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کرنے کیلئے پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اس حوالے سے مشاورت بھی آخری مراحل میں ہے ۔