بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد (ہاٹ لائن) مودی سرکار کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل پامالی جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ بلا کر بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔