پانامہ لیکس 20 کروڑ عوام کا مقدر ، عدالت کے اختیارات ہیں کہ نہیں ؟افتخار چودھری نے بتا دیا

اٹک (ہاٹ لائن)سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پاکستان کے 20 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے کیس سے متعلق عدالت کے پاس وسیع اختیارات ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آئین کے ابتدائی مرحلے کے تحت کارروائی کررہی ہے،کیس میں مبصر بننے کے لئے درخواست رجسٹرار کو دیں گے۔ عوام عرصہ دراز سے جاری حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں۔ حکمران نہیں کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔ کیس کا حصہ بن کر پیشرفت کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کےخلاف ریفرنس خارج ہونے پر عدالت سے رجوع کیا۔ پانامہ کیس کی کارروائی ہائیکورٹ میں ہمارے لئے معاون ہو گی۔