بھارت کی ٹک ٹک سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ

لاہور (ہاٹ لائن)سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف بہترین روایات قائم کر کے جا رہے ہیں ، بھارت کی ٹک ٹک سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ہمیں جنگی برتری حاصل ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی ٹک ٹک سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔ پاکستان کو بھارت پر جنگی برتری حاصل ہے ،بھارت کی جنگی صلاحیت 7دن اور ہماری 70دن ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ جنرل راحیل شریف بہترین روایات قائم کر کے جا رہے ہیں ۔