پانامہ لیکس ، وکیل بابراعوان کی تقرری ،پی ٹی آئی کے اندرونی تحفظات سامنے آ گئے

لاہور (ہاٹ لائن)پانامہ لیکس پر تحریک انصاف کی مشکلات کم نہ ہوئیں ، نئے وکیل بابراعوان کی تقرری کے معاملے پر بھی اندرونی تحفظات سامنے آ گئے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے کئی رہنماﺅں نے پانامہ لیکس پر بابر اعوان کی بطور وکیل تقرری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے کئی رہنما بابراعوان کی تقرری کے حامی نہیں ہیں اور عمران خان کوتحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سینئر پارٹی رہنما کے مطابق وطن واپسی پر عمران خان سے باضابطہ بات کی جائے گی اور انہیں بتایا جائے گا کہ بابر اعوان بڑے کیس کیلئے موزوں نہیں ہیں۔