پاک-بھارت سرحد پر 200 فٹ بلند پرچم لہرادیا گیا

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

پاک بھارت سرحد پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے 200فٹ بلند پرچم لہرایا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات بھی تقریب میں شریک تھے۔