بینظیر بھٹو کی برسی پر سندھ میں عام تعطیل

کل سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

حکومت سندھ نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے چھٹی کی سمری ارسال گئی جسے وزیراعلیٰ سندھ نے منظور کرلیا۔ کل بدھ کو سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو دو بار ملک کی منتخب وزیراعظم رہیں اور 27 دسمبر 2007ء کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔